نئی دہلی،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حیدرآباد کے تیز گیند باز بھونیشور کمار آئی پی ایل کی تاریخ میں مسلسل دو بارپرپل پر قبضہ جمانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بھونیشور نے آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن میں14 میچوں میں 26 وکٹ جھٹک کر پرپل کیپ پر اپنا قبضہ برقرارکھاہے۔ بھونیشور نے گزشتہ سیشن میں 23 وکٹ لے کرکے پہلی بار پرپل کیپ جیتا تھا۔اسی کے ساتھ بھونیشور نے دوسری بار پرپل کیپ فاتح بن کر ڈیون براوو کی برابری کی۔چنئی سپر کنگس کے ڈیون براوو نے 2013 اور 2015 میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ بھونیشور نے اس بار 14 میچوں میں 26 وکٹ لئے، جس کے لئے انہیں بھی دس لاکھ روپے کا انعام ملا۔آئی پی ایل دس رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے جے دیو انادکٹ 24 وکٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وہیں چمپئن ممبئی انڈینس کے جسپریت بومراہ (20 وکٹ)، اسی ٹیم کے مشیل میکلاگھن (19 وکٹ) چوتھی اور رائزنگ پونے کے عمران طاہر (18) پانچویں مقام پر رہے۔